ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے شفقنا کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ الجزائر کے وزیر مذہبی امور نے گزشتہ ہفتے لوگوں کی جانب سے سرکاری اداروں میں حجاب کی ممنوعیت کے بارے میں ملنے والی شکایات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اصل حجاب اخلاقی حجاب ہے اور ہر ادارہ اپنے قانون اور پیشے کے لحاظ ایک خاص لباس کا انتخاب کرتا ہے جس کا خواتین کو احترام کرنا چاہیئے ۔
واضح رہے کہ الجزائر کی سب سے بڑی اسلامی جماعت " مجتمع السلم تحریک " کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جس ملک کا اساسی قانون اسلامی تعلیمات پر مبنی ہو ایسے ملک میں اس قسم کے بیانات دینا قابل افسوس بات ہے ۔
1386631