ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے "press tv" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس میں مسلمانوں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیمیں اگرچہ کہ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ ان قوانین میں فوری طور پر تبدیلیاں متوقع نہیں ہیں کیونکہ سیاسی سطح پر بہت سی قدآور شخصیات ان قوانین کی مکمل حمایت کر رہی ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں اس بات کا یقین ہے ان کی یہ کوششیں مسلمانوں کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہیں ۔
واضح رہے کہ فرانس کی کوئی بھی سیاسی جماعت مسلمان شہریوں کے مسائل کو دور کرنے کی کوشش نہیں کرتی اور نہ ہی ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی ہے جبکہ الیکشن مہم کے دوران مختلف پارٹیوں کی جانب سے اسلام مخالف بیان بازی بھی معمول بن چکی ہے ۔
1387502