قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کے مطابق کویت میں پانچویں بین الاقوامی
" کویت ایوارڈ" گذشتہ روزآخری مراحل کے ساتھ اختتام کو پہنچے ۔مقابلے کے آخری روز لیبیا کے "عبدالرحمن البشیر" مالی کے "سیلا یوبا"الجزایر کے "ھلال جایی"روس کے"عبداللہ ایمود "ٹوگو کے "چاساما حالیلو"قزاقستان کے "کایر بای داکن "یوگنڈاکے "یوسف میبیرو"اور عراق کے "عبداللہ حسن الطیف محمود"حفظ کے مقابلوں میں شریک تھے۔
قرات کے مقابلے کے آخری روز جن قاریوں نے حصہ لیا ان میں،گمبیا کے "عثمان کاہ" تنزانیہ کے "ابراھیم رمضان"بورکینا فاسو کے "بونقوگوابوبکرراسمانی ارونا"اور یوگینڈاکے "عثمان کاکو زا" شامل ہیں ۔
قصر "بیان" میں اختتامی تقریب کا انعقاد
اس بین الاقوامی مقابلوں کی اختتامی تقریب ۹ اپریل کو کویت کے امیر "شیخ صباح احمد جابر الصباح " کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوگی جہاں پوزیشن لینے والے قراء اور حفاظ میں انعامات تقسیم ہوںگے ۔ دیگر اطلاعات کے مطابق ان مقابلوں میں کرغزستان کے "نور محمد اصول الدین جمر ماونی" بورکینا فاسو کے "سانوگویوسف عبدالقادرمحمود سانوگو"نایجیریا کے "ھارون مامادوحسن" تنزانیہ کے "عمرعبداللہ سالم"حفظ کے مقابلوں میں ،جبکہ لیبیا کے"فرج عبدالرحمن بلقاسم ابوبکر"قرات میں شریک تھے۔
دیگر مقابلوں میں شریک افراد میں گانا کے "اسماعیل الفااحمد ابوبکرباہ"عراق کے "حسین خلیل ابراھیم"کرغزستان کے "بایتیتوفسیدولیذاکروچ"شامل ہیں۔
یہ مقابلے کویت میں اکتیس مارچ سے افتتاحی تقریب سے شروع ہو ئے اور اسلامی جمہوریہ ایران سے سید محمد کرمانی قرات میں جبکہ حسن سلیمانی حفظ کے شعبے می شریک تھے ۔