
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا)- اطلاع رساں ادارے (Islamic life) کے مطابق جاپان کی کمپنی اسکن کریم کی مصنوعات مسلمان ممالک میں فروخت کرنے کے لیے ملایشیا کے معروف "حلال" ادارے سے اپنی کریم کے لیے حلال کی تصدیق لینے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔
جاپان کی کمپنی )مای یوکی(مسلمان ممالک بالخصوص میڈل ایسٹ میں تجارتی سرگرمیوں کی توسیع کی خاطر معیاری پروڈکٹ اور اسلامی اصولوں اور قواعد کو مدنظر رکھتے ہوئے سرگرمیاں بڑھا رہی ہے ۔یہ کمپنی یہ دکھانے کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ معیاری مصنوعات کے ساتھ ساتھ اسلامی اصولوں کو بھی مد نظر رکھ رہی ہے ۔
مای یوکی کمپنی ملایشیا میں جاری حلال کی بین الاقوامی نمایش میں بھی شرکت کرے گی۔
جاپان مسلمان ممالک سے سرمایے کی تلاش میں سرگرم دکھا ئی دیتا ہے کیونکہ آجکل مسلمان سیاحوں کو ویزے کی فراہمی میں سہولت،مختلف شھروں میں نماز خانے کا قیام،حلال کھانوں کی آسانی سے فراہمی،مسلمان طلباء کو اسلامی سہولتیں اور اپنی مصنوعات کے لیے "حلال" کی تصدیق اس بات کی روشن دلیل ہے ۔
اسلام جاپان میں
جاپان میں اسلام کی آمد ۱۹۲۰ کے عشرے میں ترکی سے تعلق رکھنے والے روسی نژاد مسلمانوں کی مھاجرت یعنی سابق سویت یونین کی تشکیل کے بعدسے شروع ہو ئی،۱۹۳۰ میں مسلمانوں کی تعداد ہزار کے قریب تھی،۱۹۸۰ میں مسلمانوں کی اچھی خاصی تعداد ایران،پاکستان اور بنگلہ دیش سے جاپان پہنچی اور آجکل جاپان جسکی آبادی ۱۲۷ ملین کے لگ بھگ ہے اسمیں ایک لاکھ بیس ہزار کے قریب مسلمان رہتے ہیں ۔