ایکنا نیوز ایجنسی-جیو نیوز-لندن…لندن میں مسجد کے باہر مظاہرہ کرنے والے انگلش ڈیفنس لیگ کے تین شرپسندوں کو حراست میں لے لیا گیاہے۔ انگلش ڈیفنس لیگ نے یہ اشتعال انگیز مظاہرہ ریجنٹس پارک مسجد کے سامنے کیا۔ نماز جمعہ کے موقع پر کیے گئے اس مظاہرے کے دوران ای ڈی ایل کے کارکنوں نے مسلمانوں کے خلاف نعرے لگائے۔ اس دوران پولیس پر حملے کے الزام میں ایک اور ہنگامہ آرائی میں ملوث دو افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔ اس دوران ایک ہیلی کاپٹر سے صورتحال کی نگرانی کی جاتی رہی۔ مسجد میں پاکستانی نژاد افراد بھی موجود تھے جن کا کہنا تھا کہ بعض مسلمانوں نے بھی ای ڈی ایل کے خلاف مظاہرہ کیا اورپولیس صورتحال پر قابو پانے میں کامیاب رہی۔