ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا)- اطلاعرساں ادارے «aiqc» کے مطابق حفظ کے مقابلے،مکمل قرآن ، ۱۵ جز،۵ جز اور۲ جز{۱۵ سال سے کم عمر افراد کے لیے} کے کیٹگری میں منعقد ہوں گے۔
قرآن مجید انسٹیٹوٹ آسٹریلیا کی زیر نگرانی یہ مقابلے منعقد ہوں گے اور اسکا مقصد آسٹریلیا میں قرآنی ثقافت کی ترویج،مسلمانوں میں اتحاد،اور آسٹریلیا میں مقیم مسلمانوں کو قرآنی کی طرف راغب کرانا اور حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔
آسٹریلیا میں حفظ و قرات کو ترقی دینا ۔قرآن سے وابستہ جوانوں کی حوصلہ افزائی،قرآنی اقدار کی ترویج،مسلمانوں میں قرآن کے زریعے وحدت پیدا کرانا ،نوجوانوں میں قرآن خوانی کو فروغ دینا اور قرآن سے وابستہ افراد میں ہم آہنگی ایجاد کرنا بھی دیگر اہداف میں سے ہیں ۔