جنوبی افریقہ کے اسقف کا مسلم نسل کشی پر خبردار

IQNA

جنوبی افریقہ کے اسقف کا مسلم نسل کشی پر خبردار

7:17 - April 26, 2014
خبر کا کوڈ: 1399458
بین الاقوامی گروپ:نوبل انعام یافتہ عیسائی،جنوبی افریقہ کے پادری "دزموندتوتو" نے مرکزی افریقہ میں مسلم نسل کشی پر تشویش کا اظھارکردیا

ایکنا نیوز ایجسنی : اطلاع رساں ادارے " the citizen" کے مطابق،توتو جو ایک ایکٹیو امن پسند لیڈر اور نسل پرستی مخالف اسقف کے طور پر معروف ہے نے مسلم نسل کشی پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ حالات حد سے زیادہ خرابی کی طرف گامزن ہے اور اس حالت پر کنٹرول کرنا عوام کی ذمہ داری ہے جو آپس میں صلح وبرادری سے حالات کو ٹھیک کر سکتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ مرکزی افریقہ میں گذشتہ سال سے جاری ناامنی کے واقعات میں اب تک ایک ملین سے زائد مسلمان مھاجرت کر چکے ہیں اور ان میں سے ۸۲ ہزار مسلمان ہمسایہ ممالک کیمرون،کانگو اور چاڈ وغیرہ میں منتقل چکے ہیں۔
اسی طرح مختلف عورتوں اور بچوں سمیت ۲ ہزار کے لگ بھگ افریقی مسلمان "عیسائی مسلح گروپ "اینٹی بالاکا" کے افراد کے ہاتھوں ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان حالات میں فرانس کی امن فوج اب تک خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے ۔نوبل یافتہ پادری نے عوام کو امن و محبت سے رہنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایکدوسرے کے ساتھ تعلقات درست کریں اور جنگ و خونریزی سے دور رہیں ۔

1398474

ٹیگس: امن ، مسلمان ، افریقہ
نظرات بینندگان
captcha