ایکنا نیوز ایجنسی:شعبہ افریقہ-تنزانیہ کے شھر دارالسلام میں قرآنی مقابلوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ حفظ اور قرات کے مختلف شعبوں میں تنزانیہ کے مختلف شھروں سے قاری اور اور حافظ حضرات ان مقابلوں میں شریک ہیں ۔ اسللامی جمہوریہ ایران کے تعاون سے منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں ایران اور مصر کے نامور ماہرین جناب احمد زرنگار اور عماد بطور جج شامل ہیں ۔اختتامی مقابلوں میں تنزانیہ کے اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ ان مقابلوں میں پوزیشن لینے والے تہران کے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کریں گے ۔