ایکنا نیوز-شفقنا –اطلاع رساں ادارے "آن اسلام " کے مطابق کوالالمپور مسجد کے عالم دین نے باراک اوباما کے مسجد کے دورے کے موقع پر اوباما سے کہا کہ وہ مسلمانوں پر ہونے والے حملوں کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے تو اوباما نے جواب میں کہا کہ آپ میرے لیے دعا کریں کہ میں اپنا کردار ادا کرسکوں۔
باراک اوباما نے شیخ امام محمد سے کہا کہ ہر روز صبح اٹھتے ہوئے میرا یہی ارادہ ہوتا ہے کہ میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو روکنے میں اپنی کوشش کروں،اوباما نے مالی زبان میں بھی کچھ الفاظ ادا کیے اور کئی بار انشاء اللہ کا لفظ ادا کیا۔