عالمی اسلامی قرآن ریڈیو سوشل میڈیا سے نشر کیا جا ئے

IQNA

عالمی اسلامی قرآن ریڈیو سوشل میڈیا سے نشر کیا جا ئے

8:24 - May 03, 2014
خبر کا کوڈ: 1402177
بین الاقوامی گروپ:موریتانیہ میں ایک اہم اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ اسلامی دنیا کے ریڈیو چینلز کو بہتر بنایا جا ئے گا۔

ایکنا نیوزایجنسی-موریتانیہ کے اطلاع رساں ادارے کے مطابق،اسلامی دنیا کے ریڈیو چینلز کے عہدہ داروں کا اہم اجلاس موریتانیہ میں منعقد ہوا۔اس اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اسلامی دنیا میں اسلامی ریڈیو چینلز کے فروغ کے لیے ایک خصوصی کتابخانے کے علاوہ مسلمان جوانوں سے بہتر رابطے کے لیے سوشل میڈیا پر ان چینلوں کو آن ایر کیا جا ئے۔ موریتانیہ کے انفارمیشن منسٹری کے جنرل سیکریٹری سید رسول ولدالخال نے اس اجلاس کے انعقاد پر خوشی کا اظھار کرتے ہو ئے کہا کہ ریڈیو کے زریعے ہم آہنگی اور وحدت کے فروغ کے لیے اجلاس ہمارے لیے ایک اعزاز ہے۔

1401534

ٹیگس: ریڈیو ، قرآن ، جوان
نظرات بینندگان
captcha