ایکنا نیوز-اطلاع رساں ادارے "le360" کے مطابق مراکش میں ریڈیو چینل " محمد السادس" اس وقت محبوب ترین سننے والے چینلوں میں شمار کیا جاتا ہے ۔ ۲۰۱۴ کی پہلی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق مراکش میں ۱۷ فیصد سے زا ئد لوگ باقاعدگی سے اس چینل کو روزانہ سنتے ہیں ۔ ریڈیو " ام اف ام" دوسری اورریڈیو " میدی" تیسری پوزیشن پر ہے ۔قابل ذکر ہے کہ مراکش میں گیارہ سال سے اوپر ہر چھ افراد میں سے ایک شخص باقاعدگی سے ریڈیو سنتا ہے ۔