امام خمینی {رہ} کی تفسیر کے اردو ترجمہ کی شاندار پذیرایی

IQNA

امام خمینی {رہ} کی تفسیر کے اردو ترجمہ کی شاندار پذیرایی

14:18 - May 10, 2014
خبر کا کوڈ: 1405274
ادارہ نشر وآثار حضرت امام خمینی {رہ} کے ترجمان کے مطابق بین الاقوامی کتاب نما ئش میں تفسیر کا اردومجموعہ جو پانچ جلدوں پر مشتمل ہے ابتدایی سات دنوں میں بھرپور خریداری کی وجہ سے ختم ہوچکا ہے

ایکنا نیوز- ادارہ نشر وآثار حضرت امام خمینی {رہ} کے بین الاقوامی شعبے کے سربراہ کے مطابق اس نما ئش گاہ میں امام خمینی {رہ} کی دیگر تحریروں سے متعلق بھی ایک سو پچاس سے زا ئد کتابیں اردو،انگریزی،عربی اور دیگربیس کے لگ بھگ زبانوں میں موجودہیں۔ کتابوں کے علاوہ امام خمینی کے بارے میں مختلف معلوماتی سی ڈیز بھی دستیاب ہیں ۔
محمد رضا عبداللھی نے ایکنا سے گفتگو میں کہا کہ ان کتابوں اور سی ڈیز کا غیر ملکی قار ئین پر گہرا اثر پڑتا ہے
انہوں نے کہا کہ امام خمینی کے دیوان کا بھی انگریزی اور عربی ترجمہ موجود ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ انگریزی اور عربی ترجمے کی خریداری بھی شاندار رہی ہے اور بہت جلد ان کتابوں کو از سر نو شا ئع کیا جا ئے گا۔ عبداللھی نے کہا کہ صحیفہ نور جو امام کی تقاریر کا مجموعہ ہے اسکے  انگریزی اور عربی ترجمے کو بھی غیر ملکیوں کی طرف سے خوب پذیرایی ملی ہے ۔ یہ مجموعہ کتابی اور سی ڈیز کی شکل میں موجود ہے۔

1404314

ٹیگس: امام ، خمینی ، اردو
نظرات بینندگان
captcha