ایکنا نیوز-شعبہ مغربی ایشیاء- نجف اشرف کے محلہ " حویش" میں واقعہ مسجد شیخ انصاری وہ یادگار مسجد ہے جہاں ایک زمانے میں سید محمد کاظم یزدی کے علاوہ حضرت امام خمینی بھی جلاوطنی کے ایام میں نماز عشاء کے بعد اس مسجد میں درس دیا کرتے تھے۔کہا جاتا ہے کہ ان دروس میں نامور عالم دین آیت اللہ باقر الصدر بھی اپنے شاگردوں کو بھیجا کرتے حالانکہ انکے شاگرد فارسی زبان درست جانتے بھی نہ تھے۔
آجکل اس مسجد میں ہزاروں طلباء اسلامی تعلیمات کے حصول میں مشغول ہیں جہاں ابتدائی تعلیم سے لیکر درس خارج تک درس دیا جاتا ہے ۔