تحریف قرآن؛ شام میں تکفیری تنظیم «النصرة»کی ایک اور خیانت!

IQNA

تحریف قرآن؛ شام میں تکفیری تنظیم «النصرة»کی ایک اور خیانت!

10:33 - May 18, 2014
خبر کا کوڈ: 1407779
بین الاقوامی گروپ: تکفیری تنظیم " النصرہ" نے اسلام مخالف اقدامات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے تحریف شدہ قرآن کی تقسیم شروع کر دی

ایکنا نیوز-اطلاع رساں ادارے " اخبارالنھاردہ" کے مطابق تکفیری تنظیم نے حلب شھر میں تصیح شدہ قرآن کے نام پر تحریف شدہ قرآن پھیلانا شروع کر دی ہے ۔ اس تنظیم کے مطابق موجودہ قرآن تحریف شدہ ہے ۔تحریف شدہ قرآن میں سرخ دائروں کی شکل میں بعض آیتوں کو غلط قرار دیا گیا ہے اور کئی نئی آیتیں بھی شامل کی گئی ہیں،جھاد اور مال غنیمت کی آیتوں میں تبدیلی کے علاوہ شرعی اور احکام الہی کی آیات میں بھی تحریف کی گئی ہے۔
اس تنظیم کی سوچ اور افکار کے علاوہ اس کی دہشت گردانہ اور سفاکانہ کاروائیوں سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان تکفیری گروہوں سے ہر قسم کی خیانت اور نادرست حرکات کی توقع کی جا سکتی ہے ،نوبت یہاں تک پہنچی ہے کہ کلام الہی سے بھی جنگ شروع کر دی ہے حالانکہ قرآن کی حفاظت خود قرآن کی آیت کے مطابق خدا کا وعدہ ہے اور اس میں کسی تحریف اور تبدیلی کا کوئی امکان ہی نہیں۔

1407691

ٹیگس: تکفیری ، شام ، قران
نظرات بینندگان
captcha