ایکنا نیوز-حرم امام حسین {ع} کے شعبہ دارالقرآن کے مطابق قرآن کی تلاوت پر مبنی نورانی محفل انس با قرآن گذشتہ روز شام کے وقت حرم مطھر کی نورانی فضاء میں منعقد ہوئی۔اس محفل میں عراقی قاریوں کے علاوہ ایران کے معروف قاری جناب حامد شاکر نژاد نے بھی شرکت کی اور تلاوت کا شرف حاصل کیا۔قابل ذکر ہے کہ ۱۳ رجب یوم ولادت امام علی {ع} سے قرآنی اور اسلامی سلسلہ وار پروگراموں کاآغاز کیا گیا ہے جو ۲۷ رجب المرجب یعنی عید مبعث تک جاری رہیں گے۔ ان پروگراموں میں مختلف قرآنی فعالیتوں کے علاوہ تلاوت قرآن کی محفل بھی شامل ہے جسمیں عراق اور دیگر ممالک کے معروف قراء بھی شرکت کرتے ہیں۔