تلاوت قرآن کا اثر پودوں کے نشوو نما پر ،حیرت انگیز تحقیق

IQNA

تلاوت قرآن کا اثر پودوں کے نشوو نما پر ،حیرت انگیز تحقیق

0:09 - May 24, 2014
خبر کا کوڈ: 1409804
بین الاقومی گروپ: ترکی میں ایک علمی تحقیق سے ثابت ہوا کہ پودوں کی بالیدگی میں قرآنی تلاوت سے حیرت انگیز تیزی آجاتی ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے " صدی البلد" کے مطابق روزنامہ "حریت" کی رپورٹ کے مطابق تحقیق سے معلوم کیا گیا ہے کہ پودوں پر قرآنی تلاوت کی آواز سے انکے اگنے اور روئیدگی کے عمل میں بہت تیزی آجاتی ہے ۔ فاطمہ آق لیچ نامی طالبہ کی طرف سے ایک تحقیق میں ایک جسیے ماحول،فضاء اور آب و ہوا میں ایک طرف پودوں کے نزدیک روزانہ ۵ گھنٹے تک قرآن کی تلاوت نشر کیاگیا اور دوسری طرف بغیر تلاوت کی آآواز کے ایک جیسا ماحول فراہم کیا۔ ۲۰ روز تک مسلسل اس عمل کے بعد معلوم ہوا کہ جس طرف تلاوت قرآن نشر کیا گیا دوسری طرف کے پودوں کے مقابلے میں دو برابر تیزی سے بالیدگی آئی ہے ۔

فاطمہ کی تحقیق کے مطابق قرآن کی تلاوت کی سمت کے پودے ۲۰ سینٹی میٹر لمبے ہوگئے تھے جبکہ دوسری طرف کے پودے ۱۳ سینٹی میٹر سے زیادہ نہیں بڑھے ۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی اس طرح کی تحقیقات ہوئی ہیں جس سے ثابت ہوا ہے کہ قرآن کا اثر حیرت انگیز  ہے۔

1409503

ٹیگس: قرآن ، تلاوت ، پودے
نظرات بینندگان
captcha