ایکنا نیوز- مالی میں شیعہ میگزین " سکینہ-عاشورا" نے امام خمینی کی برسی کے حوالے سے اپنے اداریے میں امام خمینی کی انقلابی اور معنوی شخصیت پر روشنی ڈالی ہے،اس میگزین میں پیغمبر اسلام{ص} کی شخصیت اور تاریخ کے علاوہ ،مختلف دعائیں،امام علی {ع}کی شخصیت ، اہل بیت کی سیرت، رجب المرجب اور شعبان کے مہینے کے حوالے سے مضامین بھی شامل ہیں۔ فرنچ زبان میں شائع شدہ اس میگزین کے آخری حصے میں پیغمبر اسلام کے بارے میں رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کے چند جملے بھی درج شدہ ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سکینہ –عاشورا مالی میں واحد شیعہ میگزین ہے جو عربی اور فرنچ زبان میں شائع کیا جاتا ہے ۔