مزار امام خمینی(رہ) میں صدر مملکت حسن روحانی کا خطاب

IQNA

مزار امام خمینی(رہ) میں صدر مملکت حسن روحانی کا خطاب

7:44 - June 04, 2014
خبر کا کوڈ: 1414325
بین الاقوامی گروپ:حضرت امام خمینی(رہ) کی راہ، مسلمانوں میں اتحاد و وحدت کی راہ ہے

ایکنا نیوز-ایران ریڈیو-صدر مملکت جناب ڈاکٹر حسن روحانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رہ) کی پّچیسویں برسی کی مناسبت سے آپ کے مزار اقدس میں جاری برسی کے مراسم سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ حضرت امام خمینی(رہ) کی راہ، مسلمانوں  میں اتحاد و وحدت کی راہ ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کل رات اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رہ) مزار اقدس میں آپ کے عقیدتمندوں کے ایک جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب مشرق و مغرب، یہ تصور کر رہے تھے کہ انھوں نے اسلامی حکومت کی بساط ہمیشہ کیلئے لپیٹ کر رکھ دی ہے، ایک عظیم فقیہ، ایک عارف و مفکر، ایک روشن ضمیر عالم، ایک عظیم سیاست داں اور ایک عظیم دانشور کی حیثیت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رہ) نے ایران میں عوام کی حمایت سے ایک دینی حکومت کی بنیاد ڈالی اور اسلامی تحریک کا پرچم لہرایا اور خداوند متعال پر اعتماد و بھروسہ کرتے ہوئے سامراج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور حقیقی اسلام محمدی کی راہ میں ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی حکومت اور اسلامی جمہوری نظام حکومت قائم کیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے خطاب کے دوران ایران کے جوہری مسئلے کا بھی ذکر کیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ ایرانی قوم کے جوہری حقوق کا مکمل دفاع اور غیر منصفانہ پابندیوں کی زنجیروں کو توڑ کر رکھ دیاجائے گا۔

53303

نظرات بینندگان
captcha