ایکنا نیوز-ایکنا نیوز- «Washington Post» اخبار کے مطابق امریکہ میں مذہبی سروے کرنے والے ادارے نے رپوٹ شائع کی ہے جس کے مطابق امریکہ میں عیسائی مذہب بدستور محبوب اور اکثریتی مذہب ہے جبکہ اسلام بیس صوبوں میں دوسرا بڑا مذہب بن کر ابھرا ہے ،یہ سروے جو ہر دس سال کے بعد کیا جاتا ہے اسکے مطابق ۲۰۰۰ کے بعد ۲۰۱۰ تک مسلمانوں کی تعداد میں ایک ملین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور اسکی اہم وجہ سومالیہ،عراق،افغانستان اور بوسنیا وغیرہ سے بڑی تعداد میں مسلمان مھاجرین کی آمد ہے ۔
اگرچہ مسلم آبادی کے بارے میں درست اور کنفرم ڈیٹا تو موجود نہیں لیکن ایک اندازے کے مطابق امریکہ میں مسلمانوں کی تعداد سات سے آٹھ ملین کے درمیان بتایا جاتا ہے ۔
مذہبی تنظیموں ، انجمنوں اور سوشل لائف بارے سروے کرنے والے ادارے " پیو " نے ۲۰۱۱ میں بتایا تھا کہ امریکہ میں نو مسلم بیس فیصد آبادی میں ۵۴ فیصد مرد اور ۴۶ فیصد خواتین شامل ہیں۔