ایکنا نیوز- روزنامہ " الریاض " کے مطابق اسلامی ممالک کے وزارئے خارجہ کا اجلاس اسلامی کانفرنس کے تعاون سے منعقد ہوگا اور دو دن تک جاری رہے گا.
اب تک کی اطلاعات کے مطابق پچیس ممالک جنمیں ایران بھی شامل ہے اس اجلاس میں شرکت کے لیے آمادگی کا اعلان کر چکے ہیں اور چہار ممالک سے نائب وزرائے خارجہ شرکت کریں گے
اس اجلاس میں اسرائیلی آباد کاری کے حوالے سے مسئلہ فلسطین،شام،اور سومالیہ سمیت ،پاکستان،میانمار،نائجریا اور دیگر ممالک کے مسائل زیر غور آئیں گے
دیگرامور میں لیبیا،عراق،افغانستان اور وسطی افریقا کے مسلمانوں کے مسائل پر بھی تبادلے خیال کیے جائیں گے
اس اجلاس میں امکان ہے کہ بوکو حرام دہشت گرد تنظیم کے حوالے سے مذمتی بیان بھی جاری ہو گا اور دنیا کے مختلف ممالک میں جاری شدت پسندی کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔