ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے (Bernama)،کے مطابق قرآنی بین الاقوامی مقابلے ملائشیاء میں کل سے " پوترا جایا" کے تجارتی مقام پر شروع ہو رہا ہے اور دنیا بھر سے نامور قراء اور حافظ ان مقابلوں میں شریک ہوں گے،ایران سے آزربایجان صوبے کے حامد ولی زادہ اور احمد ترمذی اور ھنیمزہ جلال الدین ملائشیاء کے نمائندے قرائت میں شرکت کریں گے
اسلامی ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری عثمان مصطفی جو ان مقابلوں کے انتظامی امور کے سربراہ ہے کا کہنا ہے کہ اس بار ان مقابلوں کو " اعتدال،اسلامی اتحاد کی بنیاد" کے عنوان سے منعقد کیا جا رہا ہے تاکہ اعتدال پسندی کو ملک میں فروغ دیا جاسکے.
مقابلوں میں پوزیشن لینے والوں کو سونا {Gold}اور نقد چالیس ہزار رینگٹ انعام دیا جائے گا ۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ مقابلے میں چھیالیس ممالک سے ستتر{۷۷ } قاری شریک ہوئے تھے جنمیں سولہ خاتون قاری بھی شامل تھیں
ایران کے احمد مشمول نےان مقابلوں میں مقام دوم حاصل کیا تھا.