چھپنواں بین الاقوامی مقابلہ قرآن ملایشیاء میں اختتام پذیر ہوا

IQNA

چھپنواں بین الاقوامی مقابلہ قرآن ملایشیاء میں اختتام پذیر ہوا

17:28 - June 23, 2014
خبر کا کوڈ: 1421717
بین الاقوامی گروپ: بین الاقوامی مقابلے میں میزبان ملک قرائت اور حفظ دونوں شعبوں میں پہلی پوزیشن لینے میں کامیاب

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے (Bernama)،  کے مطابق میزبان ملک ملایشیاء نے خواتین اور مردوں کے مقابلہ حفظ اور قرائت دونوں شعبوں میں پہلی پوزیشن لیکر نئی تاریخ رقم کی۔
«احمد ترمذی علی» اور «هنیمزه جلال‌الدین» اور «محد ارشاد عبدالله» اور «نورحافظه محد صافی» ملایشیاء کے نمائندوں نے حفظ اور قرائت کے مقابلوں میں خواتین اور مردوں کے الگ مقابلوں میں مقام اول لیکر قرآنی مقابلوں میں  تاریخ رقم کی ہیں
ان مقابلون میں ایران کے«حامد ولی‌زاده خلخالی» قرائت میں پانچویں پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئے۔ ان مقابلوں میں ملایشیاء کے چار،مصر کے دو اور اردن۔مراکش،برونائی،سعودی عرب،قطر،انڈونیشیاء اور تھائی لینڈ سے ایک ایک جج شامل تھے
تمام ججز کے مشترکہ فیصلے کے مطابق پوزیشن لینے والوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا،اختتامی تقریب میں ملایشیاء کے صدر بھی شریک تھے۔ چھپنواں بین الاقوامی مقابلہ ایک ہفتے تک کوالالمپور میں جاری رہا ۔

1420899

نظرات بینندگان
captcha