ایکنا نیوز- ایران کے کلچر منسٹر علی جنتی نے قرآنی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: رمضان المبارک میں خدا کے لطف وکرم سے ہمیں یہ موقع ملاہے کہ معنویت سے لبریز فضاء میں بسر کریں
علی جنتی نے قرآن کو کتاب ہدایت قرار دیتے ہوئے کہا : ہزاروں عاشقان قرآن اور اہل قرآن کی کوششوں سے آج ایران اسلامی ممالک میں ایک بلند مقام پر فائز ہے اور ہم خدا کے شکر گذار ہیں کہ اس نے ہمیں قرآن سے مانوس کیا،وہ کتاب جو ہر مشکل میں رہنما ہے اور ہر درد کی شفاء بھی ہے ۔
ایران کے وزیر ثقافت نے بایسویں قرآنی نمائش کے حوالے سے کہا کہ اس قسم کی نمائش سے قرآنی ثقافت اور قرآنی ویلیوز کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے کیونکہ قرآن کا مخاطب انسان ہے جسکے اندر ہزاروں راز موجود ہیں اور قرآن ہی انسان کے تمام ضرورتوں کو جانتا اور جواب دیتا ہے۔
علی جنتی نے کہا کہ قرآن وہ کتاب ہے جو ہر نسل کے لیے جواب دہ ہے اور کھبی پرانا نہیں ہوتا،لھذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر زمانے میں قرآن کو بہتر سمجھنے اور اس کے راز کو جاننے کی کوشش کریں
ایرانی وزیر ثقافت نے قرآن تعلیمات کو راہ نجات قرار دیتے ہوئے کہا : قرآنی نمائش ایک بہترین فرصت ہے جسمیں اہل قرآن اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکتے ہیں اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہماری سرزمین کو یہ سعادت نصیب ہوئی ہے
کہ یہاں پر اس نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے جسمیں یونیورسٹی طلباء،بچے،جوان،آرٹس سے وابستہ افراد،سینما کے بازیگر،ثقافت سے وابستہ افراد کے لیے،بین الاقوامی محافل اور تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے اور خوشی کی بات ہے کہ اس سال گذشتہ سالوں کی نسبت بہتر انداز میں نمائش کا انتظام کیا گیا ہے۔