ایکنا نیوز-اطلاع رساں ادارے«OCI.fr»، کے مطابق «اسلام اور مسلمان مغربی یورپ میں» کے عنوان سے سیمینار پرتگال کے دارالحکومت «لیسبون»، میں اسلامی کانفرنس تنظیم کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے
اس سیمینار میں یورپ میں اسلامی تنظیموں کے سربراہ یورپ میں مسلمانوں کی مشکلات اور مسائل کا جائزہ لیں گے اجلاس میں اوآئی سی کے سیکریٹری جنرل یورپ میں مسلمان لیڈروں سے ملاقات اور تبادلہ خیال کریں گے
مسلمان پہلی بار انگولا،موزمبیق اور گھانا میں استعمار کے وقت لیسبون شھر میں آباد ہوئے تھے اور اس وقت پرتگال میں اکثر مسلمان اسی شھر میں آباد ہیں۔