ایکنا نیوز- ایک کثیرالقومی اور کثیراللسانی معاشرے میں عورت کے حجاب پر مائل کرنے کے عوامل پر مبنی ڈکومنٹری بنائے جارہی ہے
اس ڈکومنٹری میں لباس کے ڈیزائن،مالائی اورایرانی عورتوں کے علاوہ حجاب سے متعلق ماہرین سے گفتگو بھی شامل ہے۔
ڈکومنٹری میں اس بات پر بھی فوکس کیا گیا ہے کہ کسطرح ملایشیاء میں عورتیں مختلف مقامات اور اوقات میں حجاب کو ترجیح دیتی ہیں
اس سے پہلے بھی کوالالمپور میں حضرت زھرا (س) کے جشن ولادت کے موقع پر رایزنی کے تعاون سے حجاب کے موضوع پر نمائش کا اہتمام کیا جا چکا ہے
قابل ذکر ہے کہ ایک ماڈرن اور ترقی پذیر ملک ہونے کے ناطے ملایشیاء خاص ثقافتی،اجتماعی اور مذہبی نگاہ سے مطالعاتی اور تقابلی حوالے سے اسٹڈی کیا جاتاہے
اگرچہ ملک کے بنیادی قانون میں ملک کو اسلامی کہا گیا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ملک میں چالیس فیصد آبادی غیر مسلمان ہے جنمیں بودا اور ھندو مذہب وغیرہ کے لوگ شامل ہیں اور مسلمان آبادی تمام اجتماعی امور میں ان سے سروکار رکھتی ہے جو مذہبی حوالے سے یکسر مختلف ہیں لیکن تحقیقات اور تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ کثیر المذہب معاشرے میں رہنے کے باوجود ملایشیاء میں مسلمان عورتیں حجاب پر مضبوطی سے کاربند ہیں اور مشکل سے کوئی بے حجاب خاتون نظر آتی ہے
اس تجربے سے استفادے کی خاطر اسلامی معاشرے میں حجاب کی اہمیت کو برقرار رکھنے کی خاطر اس ڈکومنٹری کو بنائی جارہی ہے.