علامہ مقصود علی ڈومکی :عالم اسلام میں اختلافات کا مقصد گریٹر اسرائیل کی راہ ہموار کرنا ہے

IQNA

علامہ مقصود علی ڈومکی :عالم اسلام میں اختلافات کا مقصد گریٹر اسرائیل کی راہ ہموار کرنا ہے

15:33 - July 05, 2014
خبر کا کوڈ: 1426020
بین الاقوامی گروپ: مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایک وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا

ایکنا نیوز- مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے مسلم لیگ ق ، عوامی نیشنل پارٹی کے نمایندوں اور معروف کالم نگار امان اللہ شادیزی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے دنیا بھر میں جاری فسادات کو امریکہ سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ
عالم اسلام کو اسرائیل کے مقابلے میں کمزور کرنا،گریٹر اسرائیل کی راہ ہموار کرنا اور اسلامی مکاتیب فکر میں اختلافات ابھارنا ان سازشوں کا اصلی ہدف ہے ۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے فلسطین میں جاری مظالم کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ تیرہ رمضان المبارک کو اسلام آباد، لاہور،ملتان سمیت کوئٹہ میں بھی " زخمی زخمی قدس  پکارا-اب تو مسلم جاگ خدارا" کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوگی۔ تبلیغات اسلامی کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ  افسوس اس بات کی ہے کہ دنیا بھر میں اسلام کے نام پر اور اسلامی لبادے میں فسادات پھیلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور ان تمام سازشوں کے پیچھے امریکہ اور انکے حامیوں کا ہاتھ نظر آتا ہے۔

 

نظرات بینندگان
captcha