عرب عالم ڈاکٹریوسف القرضاوی نےعراقی خلافت مستردکردی

IQNA

عرب عالم ڈاکٹریوسف القرضاوی نےعراقی خلافت مستردکردی

14:07 - July 06, 2014
خبر کا کوڈ: 1426420
بین الاقوامی گروپ: عرب عالم ڈاکٹر یوسف القرضاوی نے عراق میں جنگجو گروہ آئی ایس آئی ایس کا اعلان خلافت مسترد کر دیا، علامہ القرضاوی کہتے ہیں کہ خلافت کا یہ اعلان غیرشرعی ہے۔

ایکنا نیوز-سماء نیوز- ڈاکٹر یوسف القرضاوی نے عراق میں جنگجو گروہ آئی ایس آئی ایس کا اعلان خلافت مسترد کر دیا، علامہ القرضاوی کہتے ہیں کہ خلافت کا یہ اعلان غیرشرعی ہے۔

عرب دنیا کے  عالم دین علامہ یوسف القرضاوی نے کہا ہے کہ عراق اور شام کے مسلح گروہ آئی ایس آئی ایس کا اعلان خلافت شریعت کے تقاضے پورے نہیں کرتا، خلافت کے اس دعوے کی کوئی ٹھوس بنیاد نہیں ہے، ایسی خلافت کی پیروی غیر شرعی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ آئی ایس آئی ایس کی جانب سے اسلامی خلافت کا خودساختہ اعلان کیا گیا تھا۔ ابو بکر البغدادی کوامیر مقررکیا گیا تھا اورمسلم دنیا سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ اس خلافت کی حمایت کی جائے۔

آئی ایس آئی ایس عراق میں حکومت کے خلاف تیزی سے کاروائیاں  کررہی ہے، اور ملک خانہ جنگی کی لپیٹ میں ہے۔

18085

نظرات بینندگان
captcha