کراچی کی بعض مساجد میں داعش کے لئے چندہ کرنے کا انکشاف

IQNA

کراچی کی بعض مساجد میں داعش کے لئے چندہ کرنے کا انکشاف

14:38 - July 09, 2014
خبر کا کوڈ: 1427922
بین الاقوامی گروپ:پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے بعض علاقوں کی مساجد میں رمضان المبارک کے موقع پر دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے لئے چندہ جمع کیا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز-شفقنا-پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے بعض علاقوں کی مساجد میں رمضان المبارک کے موقع پر دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے لئے چندہ جمع کیا جارہا ہے۔ وصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کراچی میں تکفیری عناصر کی جانب سے عراق اور شام میں بدامنی پھیلانے والی جماعت داعش کے لئے چندہ جمع کیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اورنگی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد اور بلدیہ ٹاؤن کی تکفیری مساجد میں داعش کے لئے چندہ جمع کرنے کی اطلاعات ملی ہیں، تاہم شہر کے دیگر علاقوں سے بھی داعش کے لئے چندہ جمع کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی جانب سے خلافت کے اعلان کے بعد دنیا کے بیشتر ممالک پر مشتمل ایک نقشہ جاری کیا گیا ہے کہ جس میں پاکستان بھی داعش کی خلافت کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

30278

ٹیگس: داعش ، کراچی ، چندہ
نظرات بینندگان
captcha