ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان-مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں کے خلاف پانچویں روز بھی فضائی کارروائی جاری ہے اورمعزور افرادکے ادارے سمیت تین مختلف مقامات پر تازہ فضائی کارروائی میں مزید آٹھ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ پاکستان سمیت مختلف ممالک میں عوامی سطح پر اسرائیل کی بربریت کیخلاف احتجاج شروع ہے۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے جبالہ میں اسرائیلی فضائیہ نے دوحملے کیے جن میں پانچ فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد مجموعی شہادتوں کی تعداد121تک جاپہنچی ہے ۔ دوسری طرف پاکستان سمیت مختلف ممالک میں عوامی سطح پر غزہ پر حملوں کیخلاف احتجاج جاری ہے تاہم امریکہ ، برطانیہ اور اقوام متحدہ نے چپ کا روزہ رکھ لیاہے اور باقاعدہ طورپر اسرائیل کوحملے روکنے کےلئے کوئی ٹھوس پیغام نہیں دیاگیاجبکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہونے ڈھٹائی کامظاہرہ کرتے ہوئے حملے جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔