اسرائیلی بربریت کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی: وزیر اعظم نوازشریف

IQNA

اسرائیلی بربریت کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی: وزیر اعظم نوازشریف

10:11 - July 16, 2014
خبر کا کوڈ: 1430334
بین الاقوامی گروپ :عالمی طاقتیں اسرائیل کوکھلی بربریت سے روکیں،غزہ میں قتل عام نسل کشی کے مترادف ہے۔

ایکنا نیوز-اسلام آباد: وزیر اعظم نوازشریف نے غزہ حملوں پر شدید غم وغصے کا اظھار کرتے ہویے کہا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت فلسطنیوں کی نسل کشی کےمترادف ہے۔  نہتے فلسطنیوں کےخلاف صیہونی مظالم کی عصرحاضرمیں کوئی مثال نہیں ملتی۔

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق، وزیراعظم نوازشریف نے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت پرانتہائی دکھ اورغصے کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت فلسطینیوں کی نسل کشی کےمترادف ہے۔

نہتے فلسطینیوں کےخلاف صیہونی مظالم کی عصرحاضرمیں مثال نہیں ملتی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کھلی اسرائیلی جارحیت پراقوام عالم کی خاموشی سمجھ سے بالاتراورانتہائی دکھ کی بات کی ہے۔  مسلم امہ کی خاموشی سے نہتے فلسطینیوں پرصیہونی مظالم بڑھے ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینی بچوں، خواتین اوربزرگوں پربدترین ظلم کررہا ہے۔  عالمی طاقتیں اسرائیل کوکھلی بربریت سے روکیں۔

ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے بھی کہا ہے کہ حکومت اسلامی کانفرنس،نیم اور عرب لیگ کے زریعے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے کام کر رہا ہے ۔

نظرات بینندگان
captcha