عرب امارات قرآنی مقابلہ صوت میں مراکش میدان لے گیا

IQNA

عرب امارات قرآنی مقابلہ صوت میں مراکش میدان لے گیا

23:14 - July 18, 2014
خبر کا کوڈ: 1430852
بین الاقوامی گروپ: مراکش کا «معاذ الدویک»، دبئی میں بہترین آواز کے مقابلے صوت میں پہلی پوزیشن لینے میں کامیاب ہوا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «جدید الیوم»، کے مطابق صوت کے مقابلوں میں بہترین قاریوں کے درمیان مقابلے منعقد ہوئے۔ ان مقابلوں میں مراکش کے معاذ الدویک، تنزانیہ کے علی معلم علی ، سعودی عرب کے عمر بن حسین باعیسى؛ یمن کے  محمد خالد یاسین محمد از یمن اور لبنان کے محمد عید الفوال از لبنان بالترتیب اول تا پنجم مقام لینے میں کامیاب ہوئے۔
مقابلہ «أجمل الأصوات»(خوبصورت ترین قرآنی آواز) دبئی میں جاری بین الاقوامی مقابلہ قرآن کے ہمراہ منعقد ہوا اور اسمیں دس قاری شامل تھے۔
دیگر پروگراموں میں «سما دبی»، «نور دبی»، «ابوظبی»، «عجمان»، «رأس الخیمه»، «المجد»، «السلام» اور
ریڈیو قرآن ابوظہبی،، ریڈیو قرآن «أم القیوین»، ریڈیو  الفجیره اور ریڈیو رأس الخیمه کو دبئی قرآنی مقابلوں کو خصوصی نشر کرنے پر ایوارڑز دیے گئے۔

1430752

نظرات بینندگان
captcha