ایکنا نیوز- اردن کے روزنامه «الدستور» کے مطابق گذشتہ روز منعقد ہونے والی اختتامی تقریب میں مختلف شعبوں میں کامیاب قاریوں کو انعامات دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔
انعامات کی تقریب وزارت اوقاف کے شعبہ خواتین کے ادارے میں منعقد ہوئی جسمیں اردن کے وزیراوقاف عبدالحفیظ داود نےخصوصی شرکت اور تقریر کی۔
وزیر اوقاف کی جانب سے منتخب قاریوں میں نقد اور دیگر قیمتی انعامات تقسیم ہوئے۔
قابل ذکر ہے کہ خواتین قرآنی مقابلہ «الهاشمی» ملکی اور بین الاقوامی سطح پر منعقد کیا گیا جسمیں بین الاقوامی مقابلہ اگلے مہینوں میں منعقد کیا جائے گا ۔
ان مقابلوں میں پینتیس اسلامی اور عربی ممالک سے حفظ ،تجوید، تلاوت اور تفسیر کے شعبوں میں چالیس خاتون قاری اور حافظ شریک تھیں ۔