ایکنا نیوز- کویت کے ای پیپر «الآن»، کے مطابق تیسرے بین الاقوامی قرآنی سیمینار میں قرآنی علوم کے ماہرین اور محقیقن شرکت کریں گے
اس سیمینار کا پہلا مرحلہ سعودی عرب،دوسرا بحرین میں بعنوان« قرآن سیکھانے کا انداز پیغمبر(ص) اسلامی کی سیرت میں» منعقد کیا گیا جسمیں آٹھ سو سے زائد قرآنی علوم سے وابستہ افراد نے شرکت کیں۔
اس سلسلے میں عالمی قرآنی انجمن کے جنرل سیکریٹری «عبدالله علی بصفر»، نے کویت کی وزارت اوقاف کے سیکریٹری «عبدلله مهدی» سے ملاقات میں سیمینار کے انعقاد اور انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔
مذکورہ سیمینار عالمی اتحاد اسلامی سے وابستہ عالمی انجمن قرآن اور کویت کی وزارت اوقاف کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سیمینار کی حتمی تاریخ کا اعلان اب تک کنفرم نہیں کیا گیا ہے ۔