ایکنا نیوز- ماہر اقتصادیات اور سیاسی تجزیہ نگار پروفیسر «رادنی شکسپیر» نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیل کا مظالم روز بروز بڑھتا جا رہا ہے اور میڈل ایسٹ میں صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور اسرائیل کی جانب سے نسل کشی جاری ہے جبکہ امریکہ مسلسل اس ناجائز اولاد کی حمایت کر رہا ہے
سیاسی امور کے ماہر کا کہنا ہے کہ یوم قدس صرف فلسطین کی حمایت کا نام نہیں بلکہ اسرائیل اور امریکی جنگ طلبی کی بھی مذمت کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دن مظاہروں کا مظلب یہ ہے کہ فلسطین سر تسلیم خم نہیں کرے گا اور ایران اور مسلمانوں کی حمایت فلسطین کے لیے جاری رہے گی ۔
شکسپیر نے کہا کہ ان مظاہروں میں غیر مسلم بھی شرکت کرتے ہیں اور اس دن یاد کرایا جاتا ہے کہ مسلمانوں کا اصل دشمن صیھونی رژیم ہے ۔
سیاسی امور کے تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ صیھونیوں کے علاوہ مسلمانوں کو ان عرب ممالک کے خلاف بھی آواز بلند کرنی چاہئیے جو اسرائیل اور مغربی ممالک کے مفادات اور فلسطینی عوام کے مخالف اقدامات کرتے ہیں ۔
شکسپیر نے آخر میں عالمی اداروں کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کے حکمران اور میڈیا پر صیھونی حکومت کا کنٹرول ہے اور امریکی ویٹو کی وجہ سے مظالم کا سلسلہ جاری ہے ۔