الجزائر قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب

IQNA

الجزائر قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب

16:58 - July 26, 2014
خبر کا کوڈ: 1433621
بین الاقوامی گروپ: گیارہویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب جمعرات کو منعقد ہوئی۔

ایکنا نیوز- الجزائر کے دارالحکومت «الجزیره»، کی جامع مسجد میں گیارہویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب جمعرات کے دن شب قدر کی مناسبت سے منعقد ہوئی جسمیں اسلامی اور عربی ممالک کے سفارت کار ،علماء اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
الجزائر کے روزنامه «الخبر»  کے مطابق ، فلسطین کے «احمد نایل اسحاق عدم» نے مقام اول حاصل کیا جبکہ  الجزایر کے «زهراء هنی» دوم اور کیمرون کے  «قوده عثمان راجم»  تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
اختتامی تقریب میں مختلف کیٹگری میں پوزیشن لینے والوں کے درمیان انعامات تقسیم کئے گئے ۔
الجزایر کے  شهر «سطیف» سے شرف‌الدین علمی ، صوبہ «مستغانم»  سے عمار زیدانی اور «سیدی بل عباس» جوانوں کے مقابلے میں اول تا سوم آئے  ۔

اس تقریب میں شام کے  ایمن رشدی سویدی ، کویت سے عبدالعزیز مطر العنزی اور الجزایر سے  عامر لعرابی اور کمال قده، عبدالهادی لعقاب اور محمد الشیخ کو ججز کمیٹی کے عنوان سے ایوارڈ اور انعامات دئے گئے۔
اس اختتامی تقریب کو مختلف چینلوں اور ریڈیو سے برراہ راست نشر کیا گیا۔
مقابلوں میں جوانوں اور نوجوانوں کے الگ الگ مقابلے منعقد ہوئے ۔ ان مقابلوں میں چیاسٹھ ممالک سے قراء اور حافظ شریک تھے۔
قرانی مقابلے گذشتہ جمعرات سے الجزایر کے صدر سید عبدالعزیز بوتفلیقه کی زیر سرپرستی «ورتل القرآن ترتیلا» کے عنوان سے  شروع ہوئے تھے ۔

1433309

نظرات بینندگان
captcha