برازیل کے جرات مندانہ اقدام نے اسرائیل کو پاگل کردیا

IQNA

برازیل کے جرات مندانہ اقدام نے اسرائیل کو پاگل کردیا

21:31 - July 26, 2014
خبر کا کوڈ: 1433640
بین الاقوامی گروپ:برازیل نے حال ہی میں فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے سفیر کو واپس بلالیا جس پر اسرائیل سخت سیخ پا ہوچکا ہے

ایکنا نیوز-ڈیلی پاکستان-ساﺅپالو (نیوز ڈیسک) برازیل نے حال ہی میں فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے سفیر کو واپس بلالیا جس پر اسرائیل سخت سیخ پا ہوچکا ہے اور بین الاقوامی سفارتی روایات کو ایک طرف رکھتے ہوئے گھٹیا بیانات پر اتر آیا ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کے نمائندہ یگال پالمر نے ایک بیان میں کہا کہ یہ بات ثابت کرتی ہے کہ برازیل اقتصادی اور کلچرل طور پر اتنا بلند مقام رکھنے کے باوجود ایک سفارتی بونا کیوں ہے۔ نمائندے نے برازیل کو اخلاقی دوغلے پن کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سفارتی تعلقات کیلئے غیر موزوں قرار دے دیا اور کہا کہ یہ ملک مسائل کے حل میں مدد دینے کی بجائے صرف مسائل پیدا کرتا ہے۔ پالمر نے برازیلی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے فٹ بال ورلڈ کپ میں برازیل کی شکست کو بھی مذاق کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ”یہ فٹ بال نہیں ہے، فٹ بال میں جب میچ برابر ہوجائے تو اسے متناسب کہتے ہیں لیکن جب 7-1 سے شکست ہوجائے تو اسے غیر متناسب کہتے ہیں، لیکن حقیقی زندگی اور بین الاقوامی قانون میں ایسا نہیں ہوتا“ ان کا اشارہ برازیل کی سیمی فائنل میں جرمنی سے شکست کی طرف تھا۔ یاد رہے کہ برازیل میں فلسطین پر اسرائیلی ظلم کو غیر متناسب قرار دیا تھا۔

126882

نظرات بینندگان
captcha