چیف میٹرولوجسٹ : پاکستان میں منگل کو عید کا امکان

IQNA

چیف میٹرولوجسٹ : پاکستان میں منگل کو عید کا امکان

13:53 - July 27, 2014
خبر کا کوڈ: 1433989
بین الاقوامی گروپ: ماہرین محکمہ موسمیات اورعلم نجوم کے مطابق منگل انتیس جولائی کو عید کا قوی امکان ہے

ایکنا نیوز- پاکستان میں شوال کا چاند  اٹھائیس جولائی کو نظر آنے کے واضح امکانات پائے جاتے ہیں ۔ لہذا روزے انتیس دن کے ہوں گے اورانتیس جولائی بروز منگل کو عید فطر ہوگی ۔
اکثر عرب ممالک اور یورپ و امریکہ میں عید پیر کو متوقع ہے اور ان ممالک میں رہنے والے مسلمان بروز سوموار عید منائیں گے ۔
نجی چینل کے مطابق پاکستان میں ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بروز پیر اٹھائیس جولائی کو کراچی میں ہو رہاہے اور مفتی منیب الرحمن اجلاس کی صدارت کریں گے ۔
در این اثناء خیبر پختونخوا میں دو عید منانے کی روایت بر قرار رہنے کا امکان ہے اور شوال کا چاند دیکھنے کے لئے پشاور کی مسجد قاسم علی خان میں غیر سرکاری مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مسجد قاسم علی خان میں نماز عصر کی ادائیگی کے بعد اجلاس ہوگا جس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی کریں گے جبکہ اجلاس میں 20 سے زائد علما ء شریک ہوں گے۔

نظرات بینندگان
captcha