غزہ پر اسرائیلی جہازوں کی بمباری سے فلسطینی شہید کی تعداد 1700 سے زائد

IQNA

غزہ پر اسرائیلی جہازوں کی بمباری سے فلسطینی شہید کی تعداد 1700 سے زائد

16:50 - August 03, 2014
خبر کا کوڈ: 1435522
بین الاقوامی گروپ: صھیونی حملوں میں شہید ہونے والوں میں اسی فیصد سے زائد عام شہری ہے/ چار سو اطفال بھی شہیدوں میں شامل
ایکنا نیوز - معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور صیہونی جہازوں اور زمینی حملوں کے نتیجے میں مزید6فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ پرس ٹی وی کے مطابق اسرائیلی جہازوں نے غزہ کے علاقے میں گذشتہ روز ایک سو پچاس سے زائد بار وحشیانہ بم باری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینیوں کی شہادت کی اطلاعات ہیں جس کے بعد اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد1712  جبکہ زخمیوں کی تعداد 9080 ہو گئی۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ 26دن سے غزہ پر بم باری اور دیگر فوجی کارروائیاں کی جارہی ہیں. شہید ہونے والوں میں اسی فیصد سے زائد بچے اور خواتین شامل ہیں۔
حماس اور مقاومت کے جوابی حملوں میں ۶۴ اسرائیلی بھی مارے گئے ہیں
دنیا بھر میں مظاہرے جاری

غزہ میں  اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے خلاف دنیا کے مختلف ممالک میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔
فرانس میں پابندی کے باوجود مظاہرہ کیا گیا اورمظاہرین نے غزہ حملوں کی مذمت کی ۔

لندن اور یونان کے مختلف شہروں میں بھی اسرائیلی حملوں کے خلاف مظاہرے ہوئے۔

وینزویلا کے دارلحکومت کاراکاس، میں مظاہروں میں فلسطینوں کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ تل ابیب نے ایک فوجی کے اغواء کے بھانے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے ۔ حماس نے واضح کیا ہے کہ گم شدہ فوجی کے بارے میں انہیں علم نہیں ۔

1435208

 

 

ٹیگس: فوجی ، حماس ، فلسطینی
نظرات بینندگان
captcha