داعش کا کہنا ہے کہ بغداد کی آزاد ی بیت المقدس سے زیادہ اہم ہے اور بغداد کی آزادی کے بعد دمشق کو آزاد کرکے پھر کہیں مسئلہ فلسطین کو اٹھایا جائے گا۔ واضح رہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم نے حال ہی میں ابو بکر بغدادی کو اپنا خلیفہ مقرر کرتے ہوئے تمام مسلمانوں پر زوردیا ہے کہ وہ ابو بکربغدادی کی خلافت کو تسلیم کرلیں اہلسنت کے بزرگ علماء نے ابو بکر بغدادی کی خلافت کو غیر شرعی اور غیر اسلامی اقدام قراردیتے ہوئے رد کردیا اہلسنت کے علماء کا کہنا ہے کہ ابو بکر بغدادی امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ ہے اور وہ مسئلہ خلافت پیش کرکے مسئلہ فلسطین سے مسلمانوں کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔