ماسکو کے مسلمانوں کی طرف سے فلسطینیوں کے لیے امدادی مہم

IQNA

ماسکو کے مسلمانوں کی طرف سے فلسطینیوں کے لیے امدادی مہم

14:55 - August 06, 2014
خبر کا کوڈ: 1436669
بین الاقوامی گروپ: ماسکو جامع مسجد میں فلسطینی مسلمانوں کے لیے امداد جمع کی جارہی ہے ۔
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Muslim.ru» کے مطابق جامع مسجد ماسکو میں صندوق رکھا گیا ہے تاکہ یہاں کے مسلمان اپنےفلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی مدد کرسکے۔
اس امدادی رقم سے فلسطینیوں کے لیے میڈیکل اور دیگر امدادی سامان خرید کر غزہ میں بچوں کے علاج و معالجے کے لیے ارسال کیے جائیں گے ۔
اس امدادی باکس کا اہتمام زکوات کمیٹی کی جانب سے کیا گیا ہے جو روس میں سرمایہ دار طبقوں کی جانب سے قائم کی گئی ہے۔ امدادی سامان اسی کمیٹی کی جانب سے بیھجا جائے گا۔
جامع مسجد کے امام اور مفتی الدار علاءالدینف، کے مطابق امدای سامان آج یا کل ارسال کیاجائے گا۔
اس سال یوم قدس کے موقع پر روس میں مسلمان مفتیوں کی کونسل نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے حملوں کو روکنے کا مطالبہ کیا تھا ۔
یوم قدس سے جاری امدادی مہم میں ماسکو کے مسلمانوں کی جانب سے امداد جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
نظرات بینندگان
captcha