
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الیوم السابع» کے مطابق اس حوصلہ افزائی پروگرام میں مصر کے«الوادی الجدید» صوبے کے گورنر نے مصر کےطلباء قرآنی مقابلوں میں اول آنے والے محمد محمد عبدالباقی ابوالمجد نامی طالب علم کو ایوارڈ اور انعام دیا
اس تقریب میں مصر کی وزارت تعلیم کے سیکریٹری بھی موجود تھے۔
«الوادی الجدید» صوبے کے گورنر نے تقریب سے خطاب میں کہا : اس صوبے کی وزارت تعلیم کی کوششیں قابل قدر ہیں اس سال اس منسٹری نے قرآنی تبلیغات اور قرآنی مقابلوں کے حوالے سے اہم کاوشیں کی ہے اور مصری طلباء مقابلوں میں مقام اول ایک اہم کامیابی ہے ۔
انہوں نے مزید محنت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس جسیے طلباء کی حوصلہ افزائی ضروری ہے تاکہ دیگر طلباء بِھی محنت اور لگن سے کام کریں ۔
قابل ذکر ہے کہ ملکی سطح پر طلباء کے درمیان مقابلہ قرآن کا اہتمام وزارت تعلیم ہی کی جانب سے کیا گیا تھا جسمیں مصر کے ممحد محمد عبدالباقی کامیاب قرار دیا گیا ہے ۔