اسرائیل اور حماس غزہ میں 72 گھنٹے کی نئی جنگ بندی پر راضی

IQNA

اسرائیل اور حماس غزہ میں 72 گھنٹے کی نئی جنگ بندی پر راضی

15:20 - August 11, 2014
خبر کا کوڈ: 1438274
بین الاقوامی گروپ:حماس اور اسرائیل مصر کی تجویز پر غزہ میں 72 گھنٹے کی نئی جنگ بندی پر راضی ہوگئے ہیں۔
ایکنا نیوز-حماس اور اسرائیل مصر کی تجویز پر غزہ میں 72 گھنٹے کی نئی جنگ بندی پر راضی ہوگئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق غزہ میں جاری خونریزی کو روکنے کے لیے مصر میں کی جانے والی کوششیں کامیابی کی طرف گامزن نظر آتی ہیں اور مصر کی تجویز پر مذاکرات جاری رکھنے کے لیے حماس اور اسرائیل نے غزہ میں 72 گھنٹے کی نئی جنگ بندی پر رضامندی ظاہرکر دی ہے جس کا اطلاق فلسطین کے مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجے سے ہوگا، جنگ بندی پر رضامندی کے بعد مصر میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کے لیے اسرائیلی وفد کے مصر جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے،جنگ بندی سے پہلے اسرائیل کے حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔
قابل ذکر ہے کہ حماس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ محاصرہ ختم کیے بغیر جنگ بندی بے معنی ہے اور حماس اس شرط کے تسلیم تک جنگ بندی کو قبول نہیں کرے گا۔
ٹیگس: حماس ، جنگ ، غزہ
نظرات بینندگان
captcha