سیدعبدالعزیز الموسوی نے کہا کہ اس ملاقات میں عراق اور بالخصوص نجف اشرف میں قرآنی پروگراموں کے انعقاد اور قرآنی علوم کی ترویج پر بات چیت ہوئی ۔
کوفہ یونیورسٹی کے قرآنی پروگراموں کے سربراہ هادی هنون العارضی کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں کوفہ یونیورسٹی میں شعبہ تدریس قرآن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جو بہت جلد اس یونیورسٹی میں کھولا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حرم امام علی(ع) میں شعبہ قرآن کی وزٹ کا مقصد اس مرکز سے آشنائی اور تجربوں سے استفادہ اٹھانا ہے ۔