اسپین میں اسلامی مرکز کا افتتاح ہوگا

IQNA

اسپین میں اسلامی مرکز کا افتتاح ہوگا

15:16 - August 15, 2014
خبر کا کوڈ: 1439403
بین الاقوامی گروپ: اسپین کے شہر «الیکانته» کے مسلمانوں کی جانب سے اس مرکز کا افتتاح کیا گیا
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الموجز» کے مطابق اس مرکز کے کھولنے کا مقصد اس شہر کی مسلمان آبادی کو اسلامی تعلیمات سے مستفید کرانا ہے
اسلامی مرکز تین فلورپر بنا ہوا ہے جسمیں مسجد،لائبریری اور دفاتر وغیرہ شامل ہیں  ۔
پہلے فلور میں ۶۵۰ میٹر پر مسجد تعمیر کی گئی ہے جسمیں سات سو افراد بیک وقت نماز ادا کرسکتے ہیں اور اس میں خواتین کے لیے علیحدہ جگہ کا انتظام کیا گیا ہے
اسلامی مرکز الیکانته کے سیکنڈ فلور میں مختلف ثقافتی اور علمی پروگراموں کے انعقاد کے لیے ہال تعمیر کیا گیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ اسپین کے شہر الیکانته میں دس ہزارکے لگ بھگ مسلمان رہتے ہیں  ۔
ٹیگس: اسپین ، مسجد ، مرکز
نظرات بینندگان
captcha