غزہ میں دو لاکھ اٹھارہ ہزار فلسطینی بے گھر

IQNA

غزہ میں دو لاکھ اٹھارہ ہزار فلسطینی بے گھر

22:04 - August 17, 2014
خبر کا کوڈ: 1440266
بین الاقوامی گروپ:غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں دو لاکھ اٹھارہ ہزار فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں۔
ایکنا نیوز-ایران ریڈیو-غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں دو لاکھ اٹھارہ ہزار فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں۔ فلسطین کی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین میں اقوام متحدہ کے انسانی امور کے دفتر نے آج کہا ہے کہ جنگ غزہ میں دو لاکھ اٹھارہ ہزار فلسطینی بے گھر ہوگۓ ہیں جن میں سے بہت سے فلسطینی اقوام متحدہ سے وابستہ اسکولوں میں پناہ لۓ ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ ایک لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کو رہنے کے لۓ گھروں اور غزہ کے فلسطینیوں کو اڑسٹھ ملین ڈالر کی امداد کی ضرورت ہے۔ فلسطین کی مزدور یونین نے بھی اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ، کہ غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں مزدوروں کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ اٹھاون ملین ڈالر لگایا گیا ہے ، کہا ہےکہ ملت فلسطین تک امداد پہنچانے کے لۓ بینک اکاؤنٹ کھولنے کے سلسلے میں مزدوروں کی عالمی یونین کے ساتھ ایک معاہدہ طے پایا ہے۔
ٹیگس: فلسطین ، بے ، گھر
نظرات بینندگان
captcha