
ایکنا نیوز- جماعت اسلامی کے مارچ نے تفریق مٹا دی، لاکھوں شیعہ سنی ، مرد اور خواتین،بوڑھے اور بچے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں نکل پڑے۔
مقامی میڈیا کے مطابق لبیک یا غزہ اور مردہ باد اسرائیل ، مردہ باد امریکہ کے نعروں کی گونج میں امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کے مسلمان بیت المقدس کی آزادی کے لیے جان قربان کرنے کو تیار ہیں ۔ حکمران اجازت دیں تو جہاد کے لیے لوگ تیار ہیں ۔اگر حکمران خاموش رہے تو ہم اپنا کردار ادا کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ آج کا ملین مارچ کراچی کی تاریخ کا عظیم ترین اجتماع ہے اوردنیا اور بڑی طاقتوں کے لیے پیغام ہے کہ مسلمان بیت المقدس پر تسلط کو قبول نہیں کرسکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی ملک خاموش ہیں،صورتِ حال پر آج تک او آئی سی کا موثراجلاس نہیں بلایا گیا، امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کےپاس70لاکھ سےزائدافواج ہیں پھربھی اسرائیلی جارحیت جاری ہے اور بیت المقدس پر یہودیوں کاقبضہ ہے ۔
امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے غزہ ملین مارچ کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان چند پہاڑوں اورصوبوں کانام نہیں،نظریےاورفلسفےکانام ہے،جنرل راحیل شریف آپ کواس نظریےکیلئے کام کرناہے چاہے دنیا کے کسی کونے میں کام کی ضرورت ہو۔
اس عظیم اجتماع سے حماس رہنما خالد مشعل،شیعہ سنی علماء ، عیسائی برادری کے نمائندوں نے بھی ٹیلیفونک خطاب کیا ۔