نیویارک میں قرآن کے توہین پر جوان کو گرفتار کرنے کی درخواست

IQNA

نیویارک میں قرآن کے توہین پر جوان کو گرفتار کرنے کی درخواست

14:05 - August 19, 2014
خبر کا کوڈ: 1440987
بین الاقوامی گروپ: سوشل میڈیا میں توہین قرآن پر مذکورہ جوان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «البرق نیوز» کے مطابق ایک ویڈیو کلپ میں ایک جوان کو دیکھا جاسکتا ہے جو نیویارک سٹی کے اہم سڑک پر قرآن کی توہین کر رہا ہے۔

یہ عربی  جوان جو مسلمان نہیں لگتا، نیویارک میں مقیم ہے توہین قرآن کرتے ہوئے خود اپنی فلم موبائل کے ذریعے بنا رہا ہے اور اور پھر کہتا ہے کہ اس کلپ کو یوٹیوب پر اپ لوڈ کرونگا۔
سوشل میڈیا پر ایک اچھی خاصی تعداد میں لوگوں نے اس توہین پر غصے کا اظھار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس جوان کو گرفتار کرکے بین الاقوامی عدالت کے زریعے سے سزا دی جائے۔

1440787

ٹیگس: توہین ، قرآن ، امریکہ
نظرات بینندگان
captcha