ایکنا نیوز- اطلارساں ادارے «Euro Sport» کے مطابق الاھلی کلب اور مصری اسٹار فٹبالر ابوتریکه نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ
اسرائیلی پلیر «یوسی بنایون» کی شرکت کی وجہ سے میں اس میچ کی دعوت کو قبول نہیں کر سکتا۔
امن فٹبال میچ ویٹکن سے وابستہ ادارہ اور سوشل سائنسز اکیڈمی اور فلاحی ادارہ «پاپی» کی جانب سے ارجنٹائن میں کھیلا جائے گا اور پاپ فرانسس نے بھی اس میچ کی حمایت کی ہے
اس ویب سایٹ کے مطابق میچ میں مخلتف مذاہب سے تعلق رکھنے والے پلئیر شرکت کریں گے اور اس میچ کا مقصد امن و محبت اور مذاہب میں دوستی بڑھانا مقصود ہے
بودھا مکتب اور اٹلی سے تعلق رکھنے والے روبرٹو باجیو، فرانس کے زینالدین زیڈان، ،ارجنٹائن کے لیونل مسی و سامویل ایٹو، کیمرون اور چلسی کلب کے سابق پلیرو یوسی بنایون، جواسرائیل سے تعلق رکھتا ہے اوراس وقت مکابی حیفا کلب اسرائیل میں کھیل رہا ہے، اس میچ میں شرکت کریں گے۔
ابوتریکه نے مذکورہ کھلاڑی کی شرکت اور غزہ حملوں کی وجہ سے اس میچ میں شرکت سے انکار کردیا ہے ۔
2008 میں افریقن لیگ میں اسرائیلی حملوں کی مذمت میں اس کھلاڑی نے گول کے بعد شرٹ دکھایا تھا جس پر «غزہ سے ہمدردی » لکھا ہوا تھا۔
2006 میں ڈنمارک میں حضرت محمد(ص) کی توہین اور توہین آمیز کارٹون کی مذمت میں اس نے شرٹ پر لکھا تھا کہ ہماری جان آنحضرت (ص) پر قربان۔