ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «السومریه نیوز» کے مطابق شیخ خالد الملا نے امریکی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ صرف ایزدی اور عیسائی برادری کے مصائب اور مشکلات کو دیکھ رہا ہے ۔
انہوں نے کہا : اس وقت پوری توجہ شمالی عراق میں ایزدی اور عیسائی آبادی کی سمت پر مرکوز ہے جبکہ صوبہ صلاح الدین میں محاصرے میں لیے عوام کو لوگ بھلا بیھٹے ہیں ۔
عراقی علماء کونسل کے سربراہ نے عراق کے دوست ممالک سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آمرلی کے علاقے پر فوری توجہ کی ضرورت ہے کیونکہ ہر پل ممکن ہے کہ داعش کے دہشت گرد شہر میں داخل ہوکر ان کا قتل عام شروع کردے۔
شیخ خالد الملا نے مزید کہا: عراقی عوام ایک طرح کے برابر حقوق رکھتے ہیں اور مذاہب اور رنگ و نسل کی ان میں کوئی تفریق نہیں ۔
آمرلی کے علاقے میں شیعہ ترکمن ستر دن سے داعش کے محاصرے میں ہیں اور انکو شدید خطرات درپیش ہیں ۔
شمالی سمت میں جنگی کمانڈر ابوعلی، کہنا ہے کہ غذائی مواد اور پینے کے پانی کے علاوہ ان کی زندگیوں کو بھی سنگین خطرات لاحق ہیں ۔