ایکنا نیوز- کویتی ای پیپر«سبر» کے مطابق قرآنی اکیڈمی کے سربراہ یوسف السند کا کہنا ہے کہ قرآنی اکیڈمی میں داخلے کے لیے «القرین» میں واقع «اجیال القرآن» مرکز میں چوبیس اگست سے کلاسوں میں نام انٹر کرنے کا سلسلہ شروع ہوگا ۔
اکیڈمی سربراہ کا کہناہے : یہ اکیڈمی ،انجمن «الاصلاح الاجتماعی» سے وابستہ ہے اور قرآنی تعلیمات اور قرآنی افراد کی تربیت اور رہنمائی کے لیے اس پر کام شروع کیا گیا ہے
السند نے مزید کہا: اس اکیڈمی میں قرآنی حافظوں کو تربیت دی جائے گی اور حفظ پر کام کیا جائے گا اور خداکی مدد سے حفظ کے ساتھ ساتھ «قرآن کا ادراک اور اس پر عمل » کا نعرہ ہماری اولویت ہے
انہوں نے کہا کہ ہماری کو شش ہے کہ ایسے حافظوں کو تربیت دے جو معاشرے میں ایک مثالی نمونہ بنیں ۔
قرآنی اکیڈمی کے سربراہ کا کہنا ہے : معاشرے میں میانہ روی ، اعتدال ، اخوت و برادری اور بردباری کی ترویج اس اکیڈمی کے
د یگر مقاصد میں سے ہے ۔